چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاو¿ن۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 17, 2016 | 14:05 شام
کراچی: (مانیٹرنگ رپورٹ) شہرِ قائد میں چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مرتبہ پھر چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا، سرکاری زمینوں کو ہتھیانے والے متحدہ کے رہنماءشاکر لنگڑا نے بھی تفیتش میں اہم انکشافات کر دیئے ہیں۔
جن کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاکر لنگڑا کے قریبی ساتھی ٹیپو کے مکان پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیپو نامی شخص زمینوں پر قبضے اور سرکاری زمینوں میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث ہے۔