بھارت معاملات میں دخل اندازی کی بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 18:18 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کے معاملات میں دخل اندازی کی بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے، بھارت میں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، لوگوں کوبیت الخلا تک رسائی نہیں ہے، ٹرینوں کے دروازے نہیں ہیں، ملک میں بے روزگاری عام ہے، بھارتی میڈیا کو جنگ کی بجائے حکومت کی توجہ مسائل پر مرکوز کروانی چاہیے۔ چینی اخبار پیپلز دیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا چین کے حوالے سے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے بھارت کے طویل رینج بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے روس اور فرا

نس سے اسلحے کی خریداری او ویتنام کو ہتھیارو کی فروخت چین کیلئے خطرہ نہیں اور بھارتی میڈیا کو چینی خطرے سے تشبیہ نہیں دینی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے اپنے گھر میں سنگین مسائل ہیں اور یہ ایک انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ بھارت کو برطانیہ سے آزادی لئے 70 سال بیت گئے اور اتنے لمبے عرصے کے باوجود بھارت دنیا میں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیا دہ ہے لوگوں کو بیت الخلاء تک رسائی نہیں ہے ٹرینوں میں سفر کرو تو ان کی ونڈو نہیں ہیں لوگ تماشہ دیکھتے ہیں۔ بھارت کے نوجوان بہت فخر محسوس کرتے ہیں جو انکی سب سے بڑی غلطی ہے نوجوانوں کی اکثریت چور سے مال اکٹھا کر رہی ہے کوئی احتساب کرنیوالا نہیں ہے۔ بے روزگاری عام ہے، پورے ملک میں صفائی کا نظام نہیں ہے ملازمت کیلے لاکھو ں نوجوان گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، انجینئرنگ اور MBA ڈگری لئے خاکروب کی نوکری کیلئے پھر رہے ہیں، بھارت ذات پات اور برادی کی تمام حدوں کو عبور کر چکا ہے، محاذوں پر لوگ حکومت کی ناکامی کے بارے میں احتجاج کر رہے ہیں تشدد، قتل اور عصمت دری عام ہے، یہ رجحان پورے ملک میں عام ہے، سیاسی پارٹیاں ذات ووٹ بینک تیار کرنے کیلئے گنڈوں کو گورنمنٹ تعلیمی اداروں/ ملازمتوں میں ریزرویشن کی پیشکش کرتے ہیں، غیر منطقی گورنمنٹ فیصلوں کو عدالتوں کی طرف سے ہولڈ پر ڈال دیا جاتا ہے۔ بھارت میں ہر کمیونٹی پسماندہ ہے، مغرب بھارت کو بہت امداد فراہم کرتا ہے۔ بھارت چین کا پڑوسی ہونے کے باوجود اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ بھارت میں لڑکیوں کی اکثریت پسند کی شادی نہیں کر سکتی خواتین پر عصمت دری کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا حکومت کی توجہ جنگ کی بجائے سنگین مسائل پر مرکوز کروائے۔ میڈیاکو منافق، پسماندہ، قیام کے بدعنوان رویہ سے ملک کو نقصان پہنچانے کی بجائے ہندوستانی سماج میں بیداری پیدا کرنا چاہئے۔ عوام کو تعلیم چاہئے بھارتی میڈیا سے چین کئی درجے اعلیٰ ہے ہر شعبے میں ترقی ہے۔ بھارت کیلئے چین کے ساتھ شرپسندی، جنگ کا عقابی رویہ غلطی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ بھارتی میڈیا کو چین کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر توجہ مرکوز کر وانی چاہیے۔