چین کو ہوش آگئی میزائل حملوں سے محفوظ سٹیلتھ ڈرون طیارہ بنانے کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 07:10 صبح

بیجنگ (مانیٹرنگ) چین میزائل حملوں سے محفوظ سٹیلتھ ڈرون طیارہ بنائے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین دنیا بھر میں سب زیادہ میزائل تیار کرنے والے ممالک میں شامل ہے ،اب چین ایسے کثیر المقاصد فوجی ڈرون طیارے بنائے گا جومیزائل حملوں سے محفوظ ہونگے۔جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ ڈرون جدید سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہوںگے۔ یہ چین کا اپنی فوجی صلاحیتوںکو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے فوجی پروگرام کاحصہ ہے۔ ڈرون جدید دور کا ایسا ہتھیار جسے راڈار سے دیکھنا بھی مشکل ہے یہ اپنے کیمروں کی مدد سے دور تک دی

کھنے کی صلاحیت اور لمبے فاصلے تک حملہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں یہ جدید جنگوں کا نہایت کارآمد ہتھیار ہے۔