86 سالہ چینی خاتون نے انوکھا کام کر ڈالا ، پوری دنیا دنگ رہ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 06:05 صبح

 شنگھائی (ویب ڈیسک) مشرقی چین کی 86 سالہ خاتون نے 1200 مربع میٹر پر چینی مٹی کے ٹکڑوں سے تین منزلہ جگمگاتا محل تعمیر کرلیا ہے  ۔مشرقی چین کے مشہور سرامکس دارالخلافہ جنگ ڈی جینگ کی 86سالہ خاتون وائی یونے چھ برس ایسے کام پر صرف کئے جس کے بارے میں اس کا فخر سے کہنا ہے کہ یہ  چینی مٹی کا پیلس ہے۔

یہ محل تین منزلہ جگمگاتی بلڈنگ ہے ،اسے ٹوٹے ہوئے چینی مٹی کے ٹکڑوں کی زبردست مقدار سے تعمیر کیا گیا ہے ، کھڑکیاں پروسلین ویس کی شکل میں بنائی گئی ہیں۔ چھتوں کو نازک چینی مٹی باول س

ے سجایا گیا ہے ، دیواروں کو پروسلین کے منفرد ٹکڑوں سے سجایا گیا ہے اور ایسی مصوری کی گئی ہے جو کلاسک چینی لوک داستانوں کو بیان کرتی ہے ۔یہ محل 1200مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ہے ، اس کی تعمیر اور سجاوٹ کیلئے ٹوٹی ہوئی چینی مٹی کا قریبا 80ٹن استعمال کیا گیا ہے