ابا تیری دولت پر تھو"چینی بلاول نواز" نے 122ارب ڈالر کی جائیداد کو ٹھوکر ماردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 17, 2016 | 09:50 صبح
بیجنگ(مانیٹرنگ) چینی نوجوان نے والد کی اربوں ڈالر کی دولت کو ٹھکرا دیا، اٹھائیس سال کے وانگ سیسونک نے ایک سو بائیس ارب ڈالر کی جائیداد کا وارث بننے سے انکار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی ارب پتی اور ڈالیان کمرشل گروپ کے مالک وانگ گیانلین کے اٹھائیس سالہ بیٹے نے باپ کی دولت میں سے معمولی سا حصہ لینے سے انکار کردیا، وانگ گیانلین کا ایک ہی بیٹا ہے۔
بیٹے کا کہنا ہے والد کی وفات کے بعد والد کی دولت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، وہ باپ کی طرح زندگی نہیں گذارنا چاہتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ وانگ گیانلین ڈالیان وانڈا نامی تجارتی گروپ کےچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی کئی تجارتی کمپنیاں، شاپنگ مال، ہوٹل، ریستوران، تفریحی پارک اور اسپورٹس کلب ہیں جن کی کل مالیت 122 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
چینی ارب پتی وانگ گیانلین بیٹے کی باتوں سے سخت پریشان ہے جبکہ بیٹے کے اس اعلان کے بعد مایوس والد نے اپنی جائیداد صحیح ہاتھوں کو سونپنے کے لیے کسی وارث کی تلاش شروع کردی ہے۔