چینی قونصل جنرل یوبورن کے اعزاز میں الوداعی تقریب،سپیڈ پنجاب کے چرچے،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 04:40 صبح

لاہور (مانیٹرنگ) چینی قونصل جنرل یوبورن کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں شہباز شریف مہمان خصوصی تھے۔ چینی قونصل جنرل یوبورن نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میں پیشرفت کی ہے۔ انفرسٹرکچر ، تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کے باعث صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ ترقیاتی منصوبوںپر تیز رفتاری سے عملدرآمد کو چین میں’’ پنجاب سپیڈ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے اور’’ پنجاب

سپیڈ ‘‘کا اعزاز شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کی قیادت کے ترقیاتی ویژن کا عکاس ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لاوزوال رشتہ موجودہے اور دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے عظیم دوست اور مخلص ساتھی چینی قونصل جنرل یوبورن کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شریک ہیں۔ ہمیں اپنے دوست کے یہاں سے جانے پر دکھ بھی ہے تا ہم پاک چین دوستی بڑھانے اور دونوں ممالک کے معاشی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کے کردار پر مطمئن اور خوش بھی ہیں۔ ہم آپ کے شاندار مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔ چینی قیادت کے اس عظیم ویژن اور ماڈل سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ’’ون بیلٹ ون روڈ‘ ‘ چین کے صدر کا عظیم ویژن ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ممالک معاشی تعاون سے ایک دوسرے سے جڑتے ہیں۔ معاشی تعاون کا فروغ ، غربت کا خاتمہ، مشکلات میںکمی لانا ہی خوشحالی کا ویژن ہے اور ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ اس کا عکاس ہے۔ ہمیں بھی چین کے ماڈل کو اپناتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور ترقی کا سفر طے کرنا ہے۔ علاہ ازیں وزیراعلیٰ لیگی وفد سے گفتگو میں کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سی پیک کے تاریخ ساز پیکیج پر ہمارے دوست خوش اور دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ سی پیک کے عظیم الشان منصوبے پر عملدرآمد سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ چین نے سی پیک کاعظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج دے کر پاکستان کی توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھر پور مدد کی ہے وزیراعلیٰ نے بلاجواز دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے اس تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنے والوںکوملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان شکست خوردہ عناصر نے دھرنوں کے ذریعے سی پیک کے منصوبوں میں تاخیر پیدا کی۔ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے 20 کروڑ عوام کی دعائوں سے ایسے عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنایا۔ بار بار یوٹرن لینے والے عناصر پاکستان کی ترقی کا یوٹرن چاہتے تھے کیونکہ وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں تیزرفتار ترقی کے شفاف سفر کی مخالفین کو تکلیف ہورہی ہے۔ ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی-ترک سرمایہ کارگروپ نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میںگہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ زیراعلیٰ نے برلن واقعہ لیہ میں 2 بسں کے تصادم میں قیمتی جاں کے ضیاع پر اظہار افسوس مولانا طارق جمیل نے سٹرائم ایس جنرل ہسپتال کے سابق ایم پی اے نور خان نیازی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 24 اور 25 دسمبر کو کرسمس تہوار جبکہ 31 دسمبر 2016ء اور یکم جنوری 2017ء کی درمیانی رات نیو ائیر نائٹ کے موقع پر دعائیہ تقریبات کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہنے کیلئے صوبہ بھرکے تمام چرچز اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے پنجاب بھر کے تمام ریجنل پولیس افسران،سی پی اوز،ڈی پی اوز اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دریں اثناء شہبازشریف نے فنی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام امتحان میں نقل کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔