برطانیہ کی ایک بڑی موبائل کمپنی کا ڈیٹا چوری
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک): برطانیہ کی ایک بڑی موبائل کمپنی کے سرور پر ہیکز نے حملہ کیا اور صارفین کا ڈیٹا چرانے میں کامیاب ہوگئے، کمپنی نے صارفین کے ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی بڑی موبائل کمپنی نے ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہیکرز نے کمپنی نے نوے لاکھ میں سے ساٹھ لاکھ صارفین کا ڈیٹا چرایا ہے۔برطانوی تھری کمپنی کے مطابق ڈیٹا چرانے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا اور اس کے لئے ہیکرز نے کمپنی ملازم کی آئی ڈی کو استعمال کیا۔خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے ہیکرز کی جانب سے کسی کمپنی کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہو۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی دو موبائل کمپنیوں کے سرورز پر ہیکرز نے سائبر حملہ کرکے کامیابی کے ساتھ ڈیٹا کو چرایا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیٹا چوری ہونے کی خبر سُن کر صارفین پریشان ہوگئے ہیں اور بہت سے لوگوں نے اپنی سمیں بند کردی ہیں جس کے باعث کمپنی کو بہت خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔