چھوٹو گینگ پھر سامنےآگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 07, 2017 | 04:20 صبح

شجاع آباد(مانیٹرنگ)شجاع آباد میں چک آر ایس میں ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والے 4 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا،تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار طارق شاہ، اشفاق اور زاہد عدالتی بیلف کے نمائندے محمد بلال کے ہمراہ ملزم لیاقت کی گرفتاری کے لیے گئے کہ علاقے میں 60 سے 70 افراد نے عدالتی بیلف کے نمائندے سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر یرغمال پولیس اہلکاروں کو بازی

اب کروایا اور ملزم لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لیاقت کے خلاف اسکی سابقہ بیوی عاصمہ کی جانب سے عدالت میں نان ونفقہ کا دعوی دائر ہے اور ملزم کو بحکم عدالت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔ دوسری جانب کار سرکار میں مداخلت پر 60 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔