یہ تو ہونا ہی تھا :چھوٹو گینگ کے حوالے سے اچانک بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 04:26 صبح

راجن پور(ویب ڈیسک) کچھ عرصہ قبل  دھوم مچا دینے والے چھوٹو گینگ کے بارے میں کئی دنوں بعد ایک اور بڑی خبر آگئی ہے ۔ خبروں کے مطابق بدنام زمانہ غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کے سرگرم رکن مجرم اشتہاری عبدالواحد کو پولیس نے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ڈی پی او  راجن پور حافظ عرفان اللہ مروت نے ایک  پریس کانفرنس میں  بتایا کہ عبدالواحد اشتہاری مجرم قبل ازیں بدنام زمانہ غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کا اہم ترین سرگرم رکن رہا ہے جو کہ دو

ران کچہ آپریشن ضرب آہن کچہ جمال سے فرار ہوکر عطا ء اللہ عرف پٹ عمرانی گینگ میں شامل ہوگیا۔عبدالواحد مجرم اشتہاری راجن پور کے سرکل روجھان مزاری کے تھانہ جات میں قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ،نقب زنی، اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلہ کے آٹھ مقدمات میں مطلوب تھا۔

حکومت پنجاب کی طرف سے اس کی گرفتاری کیلئے مبلغ 8لاکھ روپے انعام مقرر تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ سال2011میں غلام رسول عرف چھوٹو،عطاء اللہ عرف پٹ وغیرہ گینگ کے مجرمان اشتہاریوں نے پولیس پکٹ عطاء اللہ عرف پٹ عمرانی پر حملہ کرکے محمد ندیم مزاریASIاور محمد آصف لانگری کو شہید ، 4 پولیس ملازمین کوشدیدزخمی اور 8پولیس ملازمین کو اغواء کیاتھا۔ ان حملہ آور مجرمان اشتہاریوں میں عبدالواحدبنوں بھی شامل تھا جو اس کا مرکزی کردار تھا۔انہوں نے بتایا کہ عبدالواحد بنوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی طرف سے متعددبار بھاری نفری کے ساتھ ریڈ کئے گئے تھے جو کہ ہر بار مسلح ہوتا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس پر اندھا دھندسیدھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا تھا ۔ اس کی گرفتاری پنجاب پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے