چوہدری نثار کا نام ای سی ایل میں سینئر سیاستدان کا دھماکے دار مطالبہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 26, 2017 | 14:05 شام

 
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حیدر آباد جلسے سے روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد میں آج پیپلز پارٹی کے جیالوں کا کامیاب جلسہ ہو گا کل وزیراعظم کا بھی حیدر آباد میں ہو گا فیصلہ میڈیا کرے گا عوام کس کے ساتھ ہے۔ شرجیل انعام میمن نے
حکومت پر گرجتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس میں نواز شریف اور دیگر کے نام آتے ہیں۔چودھری نثار ان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں۔ نواز شریف کے کل کے جلسے میں پٹواری شریک ہونگے۔ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد چودھری نثار اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔