پاک چین اقتصادی راہداری‘ چوہدری نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 11:43 صبح


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزارت داخلہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے بنائی گئی خصوصی سیکیورٹی ڈویڑن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ خصوصی سیکیورٹی ڈویڑن سی پیک کے تحت چلنے والے تمام ترقیاتی منصوبوں اور ان پر کام کرنیو الے چینی کارکنوں کی حفاظت کرے گا۔

ذرائعکے مطابق خصوصی سیکیورٹی ڈویڑن میں 13 ہزار 700 اہلکار ہوں گے جبکہ اس کے 9 بٹالینز کو 6 ونگز میں تقسیم کیا گیا ہے۔منصوبہ بندی ڈویڑن کے ایک عہدیدار کے مطابق صوبائی حکومتوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد وزارت

داخلہ خصوصی سیکیورٹی ڈویڑن کے اہلکاروں کو ان صوبوں میں جاری سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کرے گی۔