آئی جی اسلام آباد پولیس کی شامت آگئی ، چوہدری نثار نے بڑا فیصلہ کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 09:54 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ ) وفاقی وزارت داخلہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف بعض بے قاعدگیوں اور مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات جاری رکھے گی۔ تاہم انکی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ سے انہیں فراغت کا خط جاری کر دیا گیا۔ وہ حکومت پنجاب کو رپورٹ کریں گے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار خان علی نے طارق مسعود یاسین آئی جی اسلام آباد پولیس کے بعض غیرذمہ دارانہ بیانات‘ قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پولیس فورس کے بارے میں

دیئے گئے بیانات پر بازپرس کی تھی۔ جس کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طارق مسعود کو پنجاب میں آئی جی بھی نہیں لگایا جا رہا۔