لاپتہ بلاگرز‘ کہاں اور کس حال میں ہیں؟۔۔تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 23, 2017 | 14:53 شام
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ )ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعویٰ کیاہے کہ 20دن قبل لاپتہ ہونے والے چاروں بلاگرز لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ وہ بھارت میں موجود ہیں۔
نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام میں عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ چاروں بلاگرز کو ئی اٹھا کر نہیں لے کر گیاہے بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے بھارت گئے ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کر رہے ہیں۔عامر لیاقت کا کہناتھا کہ چاروں بلاگرز بھارت میں بیٹھ کر فیس بک پیجز چلا رہے ہیں۔عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آئی پی ایڈریس ٹریک کروائے ہیں اور اس میں انکشاف ہوا کہ وہ فیس بک پیجز بھارت شہر نئی دہلی سے چلائے جار ہے ہیں۔