دو روز پہلے ہی ایوان صدر میں کرسمس تقریب،وزیر اعظم بھی شریک
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 23, 2016 | 17:45 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے شرکت کی۔
ترجمان ایوان صدرکے مطابق اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا گیا، صدر مملکت ممنون حسین نے مسیحی برادری کو تہوار کی پیشگی مبارکباد دی۔
ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدرممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے علیحدگی میں بھی ملاقات کی جس کے دوران ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔