چوہدری نثار ناموس رسالت کے خلاف کیا کرنے والے ہیں؟؟؟ جانیے اس خبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 19:21 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺہمارے ایمان کی بنیاد ہے، اس پر سودے بازی ناممکن ، شان رسالتﷺ میں گستاخی کرنیوالوں کو سزا دینے کے لئے آخری حد تک جائیں گے،  ہولو کاسٹ پر کوئی شک کا بھی ا ظہار کرے تو مغربی دنیا میں قیامت ٹوٹ پڑتی ہے، جمعہ کو اسلامی ممالک کے سفیروں کو وزارت داخلہ کی جانب سے دعوت دی گئی ہے جس میں یک نکاتی ایجنڈے ”ناموس رسالتﷺ“ پر قانون سازی کے لئے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسل

ام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چند ماہ سے گستاخ افرادناموس رسول ﷺ پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملے کررہے ہیں، ہماری مقدس ترین ہستیوں کے خلاف زبان استعمال کی جارہی ہیں،حکومت پاکستان کی بھرپور کارروائی اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کے باعث پہلی دفعہ فیس بک وفد بھیجنے پر رضامند ہوگئی ہے۔انہوں  نے کہا کہ وزارت داخلہ نے جمعہ کو مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس منعقد کرکے ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے شان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف بطور امہ مشترکہ کارروائی کا لائحہ عمل طے کریں گے،  پاکستان کے لوگ اپنی نبی ﷺ سے اپنی جانوں سے بڑھ کر پیار کرتے ہیں لیکن امت مسلمہ کی جانب سے جانے والا موقف سوشل میڈیا کی مغربی سائٹس کو ایسے مواد کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کرسکتا ہے،  مشترکہ لائحہ عمل ہی سے پوری دنیا میں کوایک جاندار پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سفیروں  کو عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات سے آگاہ کریںگے  اور عدالت کی جانب سے دی گئی تجاویز کو اپنے اپنے ممالک میں نافذ کرنے کی گذارش کی جائے گی، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خارجہ کی مشاورت کے بعد اس مسئلے کو او آئی سی اور رابطہ عالم اسلامی تک لے کر جایا جائے گا۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، یہ ایک اہم ترین مسئلہ ہے،ہمارے ایمان سے بڑھ کر کوئی مسئلہ اہم نہیں ہے،  سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے ، وہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے،  سوشل میڈیا باز نہ آیااور ہماری کوششوں پر اگر پانی پھر گیا تو سوشل میڈیا کے حوالے سے سخت تریں اقدامات کریں گے،  سوشل میڈیا میرے ایمان سے بڑھ کر نہیں ہیں، سخت ترین قدم اٹھائیں گے۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے خلاف ہمارا کیا قدم ہوگا وقت آنے پر دیکھا جائے گااور ساری دنیا کو نظر آئے گا۔انہوں نے سوشل میڈیا کے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے کا احترام کرتے ہیں مگر ان کی آزادی اظہار رائے شروع وہاں سے ہوتی ہے جہاں میرے نبیﷺ  کی عزت و آبرو پر حملوں کا آغاز ہوتا ہے ،  کسی بھی مسلمان کے لئے ناموس رسالتﷺ  عزت اورناموس کا مسئلہ ہے،مسلمان کسی کے خلاف بلاوجہ توہین رسالت ﷺ کا الزام نہ لگائیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کسی غلط فرد پر الزام نہ لگائیں۔  بلکہ معاملے کی تحقیق تک پہنچیں۔۔۔۔۔