جنوری 2017 سے پاکستان میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی۔۔۔ انتہائی اہم فیصلہ کر لیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 14:04 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) حکومت نے نئے سال کی آمد پر سگریٹ نوش افرادکو بڑا جھٹکا دینے کیلئے انتہائی شاندار فیصلہ کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کی بھر پور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے کھلی سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا وزارت صحت جلدہی نوٹیفکیشن جاری کر ے گی۔واضح رہے کہ 2010میں سگریٹ پینے والے افراد کی حوصلہ شکنی کیلئے 10سگریٹ والا پیک ختم کر دیا تھا جو کہ ایک اچھا اقدام تھا لیکن اس کے بعد کھلی سگریٹ کی فروخت میں اضافہ ہواہے جس پر حکومت نے اس پر بھی پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر لیا گیاہے۔