چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ڈبل ڈیکر پر تفریحی دورہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 13:32 شام

لاہور(مانیٹرنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے اپنے  اہلخانہ کے ہمرا ہ ڈبل ڈیکر بس میں لاہور کا تفریحی دورہ کیا ۔

 

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم سے تفریحی بس میں سوار ہو کر شاہی قلعے پہنچے۔ انہوں نے شاہی قلعے کی سیر کی اور فوڈ سٹریٹ میں دوپہر کا کھانا کھایا۔

ذرائع کے مطابق  اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ چیف جسٹس اڑھائی گھنٹے رکنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔