شہباز شریف نے نام تو نہ بدلا شکل بدل لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 10:23 صبح

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف انتخابی مہم کے دوران بڑے جذباتی انداز میں یہ کہتے رہے کہ اگر چھ ماہ میں ایک سال میں دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، جب مسلم لیگ ن 2013ءکے الیکشن جیتنے کے بعد دو تین سال بعد بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکی تو عمران خان طنزاً انہیں کہتے کہ اپنا نام اب بدل لو، عمران خان نے خود سے ان کا نام شوباز شریف رکھ دیا۔ شہباز شریف نے خیر اپنا نام تو نہ بدلا البتہ اپنی شکل میں تبدیلی ضرور کر لی۔کل ملتان میں میٹرو بس کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کلین شیو کی ہوئی تھی۔