پاک افغان سرحد: ایک بار پھر پریشان کن خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2017 | 20:05 شام

چمن(مانیٹرنگ رپورٹ) پاک افغان سرحدایک مرتبہ پھربندکردی گئی جس کی وجہ سے مسافروں اور مقامی تاجر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر کئی گھنٹے پید ل آمدروفت کیلئے بند رہا آمدہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحدکو افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے اس الزام کے بعد بند کیاگیاکہ پاکستانی سیکورٹی فورسز افغان شہریوں سے اصلی دستاویزات چیک کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق دستاویزات کی چیکنگ معمول کے مطابق جاری ہیں اور پاکستانی سیکو

رٹی فورسز کی جانب سے کوئی دوسرا شرط نہیں رکھا گیاہے جو پاک افغان سرحد کی بندش کا سبب بن سکے۔دریں اثناء پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث دونوں جانب ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ پاک افغان سرحد کو دونوں ملکوں کے سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد واپس پیدل آمدروفت کیلئے کھول دیاگیا ہے۔