شہبازشریف کاپٹواری کلچر ہمیشہ کیلئے دفن کرنیکا عہد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 15:53 شام

لاہور(مانیٹرنگ)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دیہی اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد شہری اراضی کے ریکارڈ کو بھی کمپیوٹرائزکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ شہری اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے جدید نظام سے سماجی و معاشی تبدیلی

رونما ہوئی۔ تمام تحصیلوں میں جدید نظام کے تحت قائم خدمت سنٹرز عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ جدید نظام کے تحت عوام کو اپنی اراضی ریکارڈ تک رسائی حاصل ہو گی۔ خدمت سنٹرز پر بنک آف پنجاب کے کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔