دو گھنٹے کمرے میں بند کرکے بدمعاشی کی گءی،گریڈ اٹھارہ کی افسر نےوزیر اعلیٰ سے شکایت کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 14:06 شام

لاہور(مانیٹرنگ)محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں گریڈ 18 کی خاتون افسر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا ہے، بائیو کیمسٹ روزینہ سردار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعہ سے آگاہ کر دیا۔محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں گریڈ 18 کی خاتون افسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا جانے کا الزام لگا دیا۔ بائیو کیمسٹ روزینہ سردار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعہ سے آگاہ کر دیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ لائیو سٹاک کے آفس میں بہانے سے بلا کر ہراساں کیا گیا، صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک دفتر میں بند رکھا گیا۔

خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ آفس میں دن بھر فون سننے اور بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پورا دن گھر والوں سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو سکا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ دفتر میں بند رکھنے کے دوران انتہائی نازیبا گفتگو کی گئی جو ناقابل بیان ہے۔بائیو کیمسٹ روزینہ سردار نے کہا کہ اس نے یہ اقدام محکمے کی دیگر خواتین کی عزت بچانے کے لئے اٹھایا ہے۔