اوکاڑہ والوں کو آٹھویں بار بھی ٹھینگا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 22, 2016 | 16:33 شام
اوکاڑہ (مانیٹرنگ )خادم اعلیٰ نے اوکاڑہ والوں کو آٹھویں بار بھی ٹھینگا دکھادیا،انتظامیہ اور سیاستدان انتظارکرتے اور انتظامت دھرے کے دھرے رہ گئے۔
اوکاڑہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کی ایک اور اطلاع جھوٹ ثابت ہو گئی ۔ایک اور دن ضلعی انتظامیہ ہنگامی انتظامات کر کے وزیر اعلیٰ کی منتظر رہی لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب حسب روایت آٹھویں مرتبہ بھی نہ آئے۔ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اوکاڑہ آمدکی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوئی تو ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا اور ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے ہنگامی بنیادوں پرتمام انتظامات مکمل کرلئے،فٹبال گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ بنایا گیا۔ضلع بھر سے پولیس کی نفری کو اوکاڑہ سمیت تینوں تحصیلوںکے ہیڈ کوارٹرز پر وزیر اعلیٰ کے متوقع روٹ پر تعینات کیا گیا۔ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا اور ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا سارا دن اکٹھے وزیر اعلیٰ کے دورہ کے انتظامات کا خودجائزہ لیتے رہے اورمتوقع روٹ پر گشت کرتے رہےجس سے ضلعی انتظامیہ کا ’’ایک اور‘‘ دن وزیر اعلیٰ کے انتظار میں گزرا۔میاں شہباز شریف حسب روایت آٹھویںبار بھی تمام تر انتظامات کے باوجود اوکاڑہ نہ آئے تونہ آنے کی اطلاع پر نفری کو سٹینڈ ڈاؤن کر لیا گیا۔جس کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ اور ڈی سی اوکاڑہ نے چینی باشندوں کی سیکورٹی چیک کی۔یہ امر قابل زکر ہے کہ ماہ رمضان سے لے کر اب تک جب بھی وزیر اعلیٰ کے دورہ کی اطلاع ملتی ہے تو ضلعی انتظامیہ صوبہ کے چیف ایگزیکٹو کے دورہ کے حوالے سے الرٹ ہو جاتی ہے اور جس دن کی اطلاع ہوتی ہے اس دن ڈی سی او اور ڈی پی او آفس میں عملاً کام معطل ہوجاتاہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتاہے.