لسبیلہ میں ورکر کان میں دب گئے مرغے بکری سے نکالنے کی کوشش،چلی نے اپنے ورکر کیسے بچائے تھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 19:41 شام

کوئلے کی کان میں ورکر دب گئے ریسکیو کے لئے مرغے بکرے کی خدمات حاصل ،گورنر،وزیراعلیٰ کہاں کراچی(ویب ڈیسک)لسبیلہ میں دودھرپروجیکٹ کان میں پھنسے2چینی باشندوں اور مقامی محنت کش کی تلاش آٹھویں روز بھی جاری رہی ۔ریسکیوآپریشن کے لیے نیا تجربہ کرتے ہوئے زندہ بکری اور مرغے کو کان میں اتاردیاگیا۔اگر بکری،مرغا زندہ نکل آئے تو ریسکیو اہلکار کو اندر بھیجا جائے گا۔کان میں پھنسے افراد کوبچانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں 600 فٹ کی گہرائی میں کام کررہی ہیں، کان کا درجہ حرارت عام طور پر 52 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتاہے۔چلی میں
چند ماہ قبل اسی طرح کان بیٹھ گئی تھی،فوری طور پرچلی کی محترمہ میچل بیچلیٹ صدر وہاں پہنچیں، کئی دن وہیں موجود رہیں اور آخری ورکر کے ریسکیو تک واپس نہ آئیں۔