کور کمانڈر کانفرنس ، بڑے اہم فیصلے کرلیے گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 14:44 شام

 

راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرکانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کے نتائج اورداخلی سیکیورٹی پرغورکیاگیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن تیزکیے جائیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے مزید کہاکہ دہشت گردوں کے قبضے سے کلیئرکرائے گئے علاقوں کومستحکم کیا

جائے۔آرمی چیف کاکہناتھاکہ پاک فوج ہرخطرے کابھرپورجواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انھوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں کامیابیاں قابل اطمینان ہیں۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے ٹی ڈی پیزکی واپسی کاعمل تیزکرنے کا حکم بھی دیا۔شرکا نے ملک میں جاری فوجی آپریشن ’ضرب عضب‘ اور اس کے ملک کی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر پڑنے والے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے اور دہشت گردوں سے خالی کرائے علاقوں کی صورتحال کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے فوجی آپریشنز کے باعث عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔شرکا نے ملک کی سیکیورٹی کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کے عزم کو دہرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کروز میزائل ’بابر تھری‘ کے کامیاب تجربے پر اسٹریٹجک اداروں کو مبارکباد دی۔شرکا نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی کو بھی سراہا جس سے دہشت گردی میں کمی آئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے لیے کام کرنے والے تمام ریاستی اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔