ایسی آبرو ریزی کی حرکت ماں کی ممتا شرما جائے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 02, 2016 | 17:04 شام
کولمبو (شفق ڈیسک) ممتا وہ جذبہ ہے ممتا وہ نام ہے جس کے سائے تلے بچے زندگی کے نشیب و فراز سے بے فکر رہتے ہیں اور تمام تر غم و الم اور تکالیف ماں ممتا کے اس حسین جذبے میں سہہ جاتی ہے۔ تاہم سری لنکا میں ایک ماں نے ممتا کے جذبے کو روندتے ہو ئے سفاکیت اور بربریت کی ایسی شرمناک مثال قائم کی کہ جسے بھی یہ معلوم ہو تو وہ شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اماراتی نیوز 24/7 ویب سائٹ میں شائع خبر میں بتایا گیا کہ سری لنکا کے علاقے ماہی ینگنایا میں میں ماں تین آدمیوں سے اپنی 14 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنواتی رہی۔ پولیس کی جانب سے مجسٹریٹ کو پیش کی گئی رپورٹ کیمطابق جب بے حس خاتون پسارا کے علاقے میں مقیم تھی تو وہاں اس نے تین آدمیوں کو اپنی نابالغ بیٹی سے زیادتی کیلئے مدد فراہم کی اور بعد ازاں وہ ویلا ویا میں ایک دوسرے آدمی کے ساتھ رہنے کیلئے چلی گئی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی آنٹی کے توسط سے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی تو پولیس تفتیش کے بعد اس سفاک ماں کو گرفتار کر نے کیلئے ویلا ویا گئی مگر وہ وہاں سے فرار ہو چکی تھی تاہم اسے بعد ازاں گرانڈوروکوٹی کے علاقے سے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس آفسر کیمطابق لڑکی سے زیادتی کے مرتکب تین مشتبہ افراد پہلے ہی پکڑے جا چکے تھے جبکہ متاثرہ لڑکی پاسارا ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ماں کی مدد سے اجتماعی زیادتی کی شکار اس لڑکی کے کیس کی اگلی سماعت 18جنوری کو ہو گی۔