پاکستانی (ر) کرنل کا نیپال میں اغواء: معاملہ کا ڈراپ سین ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 18, 2017 | 08:56 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) لیفٹیننٹ کرنل(ر) حبیب کے اغوامیں ملوث مزید بھارتی کردار سامنے آگئے،ائیرٹکٹ خریدنے،ہوٹل بکنگ کروانے اور ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والے تینوں بھارتی نکلے۔

 پیر کو کرنل(ر) حبیب کے اغوا میں ملوث مزید بھارتی کردارسامنے آگئے،ان کیلئے ائیرٹکٹ خریدنے والے،ہوٹل بکنگ کروانے اور لمبینی ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والے تینوں بھارتی ہیں،سفل چوہدری نامی بھارتی شہری نے کرنل (ر) حبیب کیلئے پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز کھٹمنڈو سے ٹکٹ خریدا،مابوراجو نامی خاتون نے حیات ایجنسی میں کرنل(ر) حبیب کیلئے بکنگ کروائی،یہ خاتون کھٹمنڈو میں ایک کمپنی میں مارکیٹنگ منیجر کے طور پر کام کرتی ہیں اور ڈولی رینچل نامی بھارتی شہری نے لمبینی ائیرپورٹ پر کرنل(ر) حبیب کااستقبال کیا،اس معاملے پر پاکستان اور نیپال میں تعاون جاری ہے۔