”پاکستانی کرنل کی گمشدگی “ نیپال کے سیکیورٹی اداروں نے ہاتھ کھڑے کر دیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 17, 2017 | 09:56 صبح
کھٹمنڈو(مانیٹرنگ رپورٹ) نیپال نے کہاہے کہ لاپتہ کرنل حبیب ظاہر کے معاملے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے،نیپال پولیس کے ترجمان سرویندر کھنال نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ مقامی پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
تفتیش میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ جو اطلاعات گمشدگی کے پہلے دن ملی تھیں اسی کی بنیاد پر تفتیش ہو رہی ہے۔ ایئر پورٹ کے باہر جس فوٹیج کا ذکر ہو رہا تھا اس کے بارے میں بھی پولیس اب واضح طور پر کچھ نہیں بتا رہی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ تفتیش میں مدد کر رہا ہے۔ اس طرح کی بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی تفتیش کار بھی یہاں آنے والے ہیں۔