ہاٹ ائیر بلون فیسٹول کا آغاز۔۔۔۔۔۔ آسمان پر بکھرے رنگوں کا دلکش نظارہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 20:05 شام

 

سوئزر لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک): سوئزر لینڈ میں 39ویں سالانہ بین الاقوامی ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں سینکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے دکھائی دے رہے ہیں نو روز تک جاری رہنے والے اس سالانہ میلے میں دنیا بھر سے 15سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں،جن کے درجنوں خوبصورت ،منفرد اشکال اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان پر سماں باندھ دیا ہے۔گرم ہوا کے غباروں کا یہ میلہ شروع ہوتے ہی آسمان رنگوں سے سج گیااور اس دوران رنگ برنگے غباروں نے فضا میں دلچسپ نظارے بکھیر دئیے۔اس فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر سے کئی ممالک حصہ لے رہے ہیں وہیں امید کی جارہی ہے کہ 30سے 40ہزار شائقین اس دلچسپ میلے میں شرکت کریں گے۔اور اس میلے کو یاد گار بنائے گے۔