چھ سال کی عمر سے ہی انتہائی شرمناک کام کرنے والی خاتون جو بڑی ہوکر نن بنی اور پھر اور بھی بہت کچھ۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 08, 2017 | 18:19 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7fb6b8b58230%3E/734af513cf9c4844a838f1f65f46c7a4.jpg)
برطانیہ کی شرلے لیچ نامی ایک نن(عیسائی راہبہ، جو مذہب کے لیے دنیا تج دیتی ہے)نے اپنی سوانح عمری لکھی ہے، جس میں ایک کھلنڈری اور دل پھینک لڑکی سے نن بننے تک کے سفر کی ایسی تفصیلات لکھی ہیں کہ دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شرلے لیچ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ”میں 1930ءکی دہائی کے آخر میں ایک امیر گھرانے میں پیدائش ہوئی۔ ہمارا گھر 43ایکڑ پر محیط تھا جس میں 23بیڈروم اور ایک ٹینس کورٹ بھی تھا۔ گھر کے پاس ہی ہمارا ایک اصطبل بھی تھا۔ ہمارے درجنوں نوکر چاکر تھے جو ہمہ
وقت ہماری خدمت پر مامور رہتے۔ میں کبھی بھی مذہبی لڑکی نہیں رہی تھی۔ بچپن سے ہی میں بہت شرارتی تھی۔“