صدارتی امیدوار کے قتل میں انٹیلی جنس چیف کو چوتھائی صدی بعد سزا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 14:25 شام

 
کولمییا:(مانیٹرنگ) لاطینی امریکا کے ملک کولمبیا میں صدارتی امیدوار کے قتل کے جرم میں سابق انٹیلی جنس چیف کو 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ کولمبیا کی سپریم کورٹ نے صدارتی امیدأوار لوئی کارلوس گیلن کے قتل کے فیصلہ 27 سال بعد سنا دیا ہے۔ سازش میں ملوث ہونے کے جرم میں سابق انٹیلی جنس چیف جنرل ریٹائرڈ مگویل مازا مارکیز کو 30 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مسٹر گیلن کو 1989 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ یہ بڑی واردات منشیات فر
وش گروہ کے ذریعے کرائی گئی تھی۔ سازش کے مرکزی کردار مسٹر گیلن کے حریف امیدوار تھے، جنہں پہلے ہی سزا دی جا چکی ہے۔