جسٹس (ر) جاوید اقبال کا ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 10:38 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) جسٹس جاوید اقبال نے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے اور رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہو گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ حکومت کے پاس ہے اس میں سفارشات بھی شامل ہیں۔
جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ پر 6 ماہ کام کیا اور اس میں تمام ذمہ داروں ک

ا تعین کر لیا تھا لیکن اس وقت کے آرمی چیف کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جو سفارشات پیش کی تھیں اگر ان پر عمل درآمد ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے اور نئے ادارے بنانے کی ضرورت نہ پڑتی۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہوگی، کمیشن کی تفصیلات پر بات نہیں کر سکتا لیکن اسے منظر عام پر لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔