کانگریس اوباما کی پالیسیوں پر خط تنسیخ کھینچنے لگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 07:04 صبح

واشنگٹن: (مانیترنگ) امریکی سینیٹ کے اکاون ارکان نے اوباما کیئر کی منسوخی کی قرارداد کے حق میں جبکہ اڑتالیس نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے جہاں اگلے ہفتے اس پر رائے شماری کی توقع ہے۔ اوباما کیئر کی منسوخی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر کی منسوخی کا وعدہ کر چکے ہیں اور سینیٹ کی کارروائی اس جانب پہلا قدم ہے۔