حیران کن خبر آگئی ،دنیا کے 7 براعظموں کی فہرست میں ایک نئے براعظم کا اضافہ ہونیوالا ہے ، لیکن یہ کہاں ہے؟ اس خبر میں جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 14:01 شام

لندن (ویب ڈیسک) دنیا میں موجود  سات براعظموں کی فہرست  میں ایک اور براعظم بھی شامل ہونے والا ہے۔زیلینڈیا ایک بہت بڑا زمین کا ٹکڑا ہے اور جو بحرالکاہل کے جنوب مغرب میں پانیوں کے نیچے موجود ہے۔لیکن یہ شاید مکمل طور پر آپ کے لیے نیا نہیں ہے۔ شاید آپ نے بلند پہاڑیوں کے بارے میں سنا ہو جو زیادہ تو پانی کے نیچے ہیں لیکن تھوڑی سی سطح سمندر سے اوپر موجود ہیں جس کو نیوزی لینڈ کہا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہ

نا ہے کہ یہ اب براعظم کی حیثیت حاصل کرنے کے لیے کامیاب ہو گیا ہے۔ایک امریکی جریدے جیولوجیکل سوسائٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں اس کی تفصیلات دی گئی ہیں۔زیلینڈیا کا رقبہ 50 لاکھ مربع کلومیٹر ہے جو کہ آسٹریلیا کے دو تہائی رقبے کے برابر ہے۔اس میں94 فیصد کا علاقہ پانی میں اور صرف کچھ ہی جزیرے اور تین زمین کے ٹکڑے سطح پر نظر آتے ہیں جو کہ نیوزی لینڈ کے شمال اور جنوب کے جزیروں اور نیو کیلیڈونیا پر مشتمل ہیں۔آپ شاید یہ بھی سوچیں کہ پانی کے اوپر ہونا جزیرے کی حیثیت دیے جانے کے لیے ایک مشکل امر ہو گا۔ تاہم محققین  نے اس کے لیے جو اصول وضع کیے ہیں وہ کچھ مختلف اور نئے ہیں۔

اردگرد کے علاقے سے بلندی پر۔

مختلف ارضیاتی ساخت۔

اچھی طرح بیان کیا گیا علاقہ۔

عام سمندر کی تہہ سے موٹی تہہ۔

اس آرٹیکل کے مرکزی لکھاری نِک مورٹیمر کا کہنا ہے کہ سائنس دان اس براعظم پر تحقیق کے لیے دو دہائیوں تک کام کرتے رہے ہیں۔لیکن یہاں سوال یہ بھی ہے کہ کیا کتابیں لکھنے والے اب ایک بار پھر پریشان نہیں ہوں گے کیونکہ کچھ ہی برس پہلے پلوٹو کو سیاروں کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔حقیقت میں رسمی طور پر کوئی بھی ایسا سائنسی ادارہ نہیں ہے جو براعظموں کو شناخت دے سکے۔ اس لیے یہ مستقبل کی تحقیق سے ہی ممکن ہو سکے گا کہ شاید ایک دن ہم سات کے بجائے آٹھ براعظموں کے بارے میں پڑھ رہے ہوں