بھارتی غنڈہ گردی کا نوٹس۔۔۔جی ایچ کیو میں رات گئے ہنگامی اجلاس

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 18:27 شام

 
راولپنڈی(مانیٹرنگ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ بھارتی فوج کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور غیر پیشہ وارانہ عمل ہے، دشمن کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر بھر پور اور فوری جواب دیا جائے۔ آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کواٹر میں خصوصی اجلاس جاری ہے جس دوران وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے مسافر بس پر حملے سے ہونے والی شہادتوں اور کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے کنٹرول
لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے جوانوں کی بھر پور اور موثر جواب دینے پر تعریف بھی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھر پور اور فوری جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں پر فائرنگ ناقابل قبول ہے اور غیر پیشہ وارانہ عمل ہے۔