میاں نواز شریف بمقابلہ ایم این اے ، کانسٹیبل ،جسم فروش عورت اور پٹواری ، حیرت میں مبتلا کردینے والی شاندار تحریر وائرل ہوگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 01, 2017 | 18:39 شام

لاہور  (شیر سلطان ملک)  کئی  دہائیوں سے مسلم لیگ ( اور شریف برادران کو ووٹ دینے والے   ملک الطاف حسین اعوان  اپنی ایک خصوصی تحریر میں لکھتے ہیں ۔۔۔

کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے  دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے،لاکهوں      کا غبن کرکے  دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والاٹھیکیدار ،مسجد کے ممبر پر بیٹھا ہوا بے عمل مولوی،پوری رات دلالی کرکے  فاحشہ کو 30 ہزار میں سے  5 ہزار دینے والا منحوس دلال،غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری صاحب
زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکہ اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹواری ، 500یونٹ کو 1500 یونٹ لکھنے  والا میٹر ریڈر،

100 روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا   پولیس کانسٹیبل ، معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل، گهر میں رہ کر اسکول میں حاضری لگوا کر حکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد،دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ،کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں  میں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی،دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار
ماں باپ کی عزت نیلام کرکےکئی لڑکوں کے ساتھ تعلقات رکهنے والی بیٹی ...
ساری رات ننگا ناچ اور فحش فلمیں دیکھ کر فجر کو اللہ اکبر سنتے ہی سونے والا نوجوان، اور
اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی،سب مل کر کہہ رہے ہیں ہمارا وزیر اعظم چور ہے،کہیں ہم سب بذات خود  ایک پانامہ کیس تو نہیں؟؟؟
آئیے اپنےاپنےضمیر میں جھانکیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ، اب سوال یہ ہے   کہ  مندرجہ بالا افراد کیا خود کوشش کر کے ٹھیک ہوں گے ۔ یہ تو ممکن نہیں ہے  یہ سب چور کیوں ہیں کیوں کہ جانتے ہیں کہ ان کا حکمران خود چور ہے تو ان کو کون پکڑ سکتا ہے ۔ یاد رکھو اگر حکمران اپنےقومی خزانے سے ایک روپیا چوری کر لے تو اس کی نیچے والی ٹیم سارا خزانا چرا لیتی ہے ۔ چینی کی کہاوت ہے  مچھلی ہمیشہ سر سے گلنا شروع ہوتی ہے  ۔ یہ کرپٹ مافیا کی ایک ایسی چین ہے جو ایک دوسرے کو تحفظ دے کر بیٹھے ہیں ۔ مگر سوال پھر وہی ہے  کہ کیا پٹواری کے ایمان دار ہونے سے وزیر اعظم ایمان دار ہو جائے گا یا وزیراعظم کے ایمان دار ہونے سے پٹواری  راہ راست پر آجائے گا ۔ لمحہ فکریہ چھوڑے جا ہا ہوں ۔ ۔۔۔۔ وزیراعظم کی چوری کو ان بہانوں کے پیچھے چھپانے کی کوشش مت کرو کیوں کہ اب وقت بدل چکا ہے ۔