غیرت نے تھوڑی سی انگڑائی لے لی۔بھارتی کپاس کی دس ہزار گانٹھ کی کھیپ کو نامنظورکردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 19:21 شام

کراچی(مانیٹرنگ) ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان نے ہندوستان سے آئی 33 لاکھ ڈالر مالیت کے 10 ہزار گانٹھ کپاس کی ایک کھیپ نامنظور کر دی ہے اور کہا ہے کہ درآمدکار نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ڈان نیوز کی ایک خبر کے مطابق جنگ ملوں میں تیار کپاس کی یہ کھیپ پاکستان کی سات ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے درآمد کی گئی تھی ۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے نائب صدر زاہد مظہر نے ہندوستان سے کپاس درآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کی پاکستان حکومت کی پالیسی کی تنقید کی ہے اور ک

ہا ہے کہ اس سے گھریلو کتائی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔