مردم شماری کی تیاریاں۔۔حساس علاقوں کی نشاندہی ہو گئی۔۔ وہاں کیا کام کیا جائے گا ؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 13, 2017 | 08:15 صبح
اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور( مانیٹرنگ رپورٹ)ملک بھر میں رواں ماہ شروع ہونے والی مردم شماری مہم کیلئے حساس علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، دہشتگردی سے متاثرہ متعدد علاقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروںنے مردم شمای کیلئے حساس علاقوں کی نشاندہی کر لی جس میں
دہشت گردی سے متاثرہ متعدد علاقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس قرار دیئے گئے علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی مدد سے مضبوط حکمت عملی بنائی جائے گی جس کیلئے اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی پولیس کو بھی اس سلسلہ میں ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔