سفاک جوڑے کو سزائے موت کا حکم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 18:01 شام

کویت سٹی: (مانیٹرنگ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی ایک عدالت نے والدین پر اپنی ہی 3 سالہ بیٹی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دونوں کو موت کی سزا دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ مجرم والدین کویت کے شہری ہیں۔ 26 سالہ سلیم بوہان اور عامیرہ حسین کو گزشتہ سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے دل دہلا دینے والا عمل کرتے ہوئے اپنی سگی بیٹی کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ وحشی والدین نے مرنے کے بعد بیٹی کی لاش کو ایک ہفتے تک

فریزر میں چھپا کر رکھا تھا۔

جب پولیس نے دونوں مجرموں کو گرفتار کیا تو اپنے بیان میں انہوں کہا تھا کہ ان کی بیٹی بہت روتی رہتی تھی، اس لیے انہوں نے غصے میں آ کر یہ اقدام اٹھایا۔کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں مجرم نشے کے عادی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتی فیصلے کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کویت میںں پھانسی کے ذریعے موت کی سزا دی جاتی ہے۔