امریکا کے معمر جوڑے نے تاریخ رقم کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 15:37 شام

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک): آپ نے کئی ایسے جوڑوں کے بارے میں سنا ہوگا جن کی محبت کے قصے دنیا بھر میں مشہور ہوئے لیکن امریکا کا ایک جوڑا ایسا بھی ہے جسے 62 سال کی شادی شدہ زندگی کے بعد موت بھی جدا نہ کرپائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے معمر جوڑے ڈان اور میکسین سمپسن 62 سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور دونوں نے ایسی محبت بھری زندگی گزاری کہ موت بھی ان کو جدا نہ کرپائی اور دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اس دنیا سے چل بسے۔معمر جوڑے کی پوتی کا کہنا تھا کہ پہلے ان کی 87 سالہ دادی میکسین کا انتقال ہوا اور جب ان کی لاش کو کمرے سے نکالا گیا تو ان کے 90 سالہ دادا ڈان بھی چل بسے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دادا کی خواہش تھی کہ وہ ہمیشہ اپنی بیوی کے ساتھ رہیں، وہ میری دادی سے بہت پیار کرتے تھے اور ان کی محبت میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار تھے۔