فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پر،کام کرنا بند کیایانہیں؟ آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 08, 2017 | 19:19 شام
راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ)دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے قائم کی گئی فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پوری ہونے پر کام بند کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قائم کردہ فوجی عدالتوں نے اپنی مقررہ مدت مکمل کرلی.
جس کے بعد عدالتوں نے کام بند کردیا۔ فوجی عدالتوں کودہشت گردی کے274 کیس بھجوائے گئے اور کیسز میں 161 مجرموں کو موت کی سزا سنائی گئی جب کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے 113 مجرمان کوقید کی سزائیں سنائی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتیں آئین میں ترمیم کے ذریعے قائم کی گئی تھیں اور فوجی عدالتوں کے ذریعے مقدمات نمٹانے سے دہشت گرد کارروائیوں میں واضح کمی واقع ہوئی۔