پاناما کیس تو پیچھے رہ گیا : عدالت نے ایک اور بڑا فیصلہ کردیا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 10:01 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) عدالت نے حج کرپشن کیس میں آخری ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیس میں مطلوب آخری ملزم احمد فیض کو سینٹرل جج ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو م

زید 10 سال قید بھگتنا ہوگی۔ احمد فیض کو سزا فراڈ اور جعل سازی کے جرائم کے تحت سزا ہوئی۔