فوجی عدالتوں کا مستقبل بدستور سوالیہ نشان۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 18, 2017 | 10:26 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ لٹک گیا، پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کی دوسری بیٹھک بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی، فوجی عدالتوں کا مستقبل بدستور سوالیہ نشان بنا رہا، اپوزیشن نے نئے سوالات اٹھا دیے۔ حکومت بھی کھلے ذہن سے جواب دینے کو فی الحال تیار نہیں ہے۔
بات چیت کا اگلا دور اکتیس جنوری کو ہونا ہے، اپوزیشن رہنما کہتے ہیں قومی نوعیت کےاس حساس معاملے پر سیاست کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ، مدارس اور عدالتی اصلاحات جیسے معاملات پر سوال اٹھائے، جب کہ وزیر داخلہ کی اجلاس میں عدم شرکت اور بریفنگ نہ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔