کمرہ عدالت میدانِ جنگ بن گیا‘ کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 12:56 شام


دیپالپور(مانیٹرنگ رپورٹ) ا وکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کی مقامی ماتحت عدالت میں قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران 2 افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے.ذرائع کے مطابق مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایک فریق کی فائرنگ سے 2 مخالفین جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مخالف فریق سے تعلق رکھنے والے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے۔