نا اہلی کیس : عدالت سے عمرا ن خان کے لیے بہت بڑی خوشخبری آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 21, 2017 | 10:32 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ ) ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ریفرنس زائد المیعاد ہونے کے باعث الیکشن کمیشن سماعت نہیں کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن 90 دن میں ریفرنس پرفیصلہ کرنےکے پابند ہے۔

رپورٹ کےمطابق الیکشن کمیشن میں زیرالتواریفرنس کےخلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹربابراعوان نے د لائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس زائد المیعاد ہونے کے باعث الیکشن کمیشن سماعت نہیں کرسکتا ہے،الیکشن کمیشن 90 دن میں ر

یفرنس پرفیصلہ کرنے کے پابند ہے۔انہوں نے4 کہاکہ دسمبرتک 90 دن مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن سماعت نہیں کرسکتا ہے،جبکہ 5 ستمبرکو اسپیکرنے عمران خان کےخلاف ریفرنس منتقل کیا تھا۔بابراعوان نے کہا کہ ہم نے انتہائی اہم اور قانونی مسئلے پر لارجربنچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل کو قانونی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا.بعد ازاں چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔