فوجی عدالتوں کی توسیع کامعاملہ ،پیپلز پارٹی کا غیر متوقع فیصلہ، دوارکان اسمبلی کواستعفے جمع کرانے کاحکم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 05:58 صبح

 


کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ ) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی توسیع کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدرآصف زرداری نے پارٹی رہنماو¿ں کو مخالفت کی ہدایت کردی ہے۔ انھوں نے پارٹی رہنماو¿ں کو کھاد پر سبسڈی ختم کرنے کے خلاف پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہرآواز اٹھانے کی ہدایت کی۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات میں آصف زرداری نے ہدایت دی کہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کی توسیع کی نہ صرف مخالفت کرے بلکہ دیگر اپوزیشن جم

اعتوں کو ساتھ ملا کر اس پر ٹھوس موقف اپنایا جائے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پارٹی رہنماو¿ں کو ہدایت کی ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق 17 جنوری کے اجلاس میں ٹھوس موقف اپنایاجائے، آصف زرداری نے کہاکہ ڈاکٹرعذرافضل اورایازسومرو اسپیکر ایاز صادق کی وطن واپسی کے بعد اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیں۔علاوہ ازیں کراچی سے اسٹاف رپورٹرکے مطابق آصف زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلیے اعلان کردہ پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے اسے بہت کم اور بہت دیرسے قرار دیا ہے۔ آصف زرداری نے حکومت کی جانب سے کھاد پر سبسڈی واپس لینے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظالمانہ اورغیرانسانی فیصلہ ہے، غریبوں کے خلاف سازش ہے اور دیہی عوام کے خلاف بھی سازش ہے۔