کرونا وائرس: انڈیا میں ایک دن میں کرونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 14, 2020 | 18:44 شام

ممبئی(شفق رپورٹ): انڈیا میں ایک دن میں کرونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ 94 ہزار کیسسز رپورٹ ہوئے جو اب تک کے ایک دن میں سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ ہیں۔ انڈیا میں کرونا کی وجہ سے ہسپتال مریضوں سے بھرتے جا رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی شدید کمی ہو گئی ہے۔ بھارت میں مریضوں کی  تعداد 47 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ 

انڈیا کی علاوہ باقی ہر ملک میں کرو

نا کو قابو کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں بھی اللہ کے فضل و کرام سے کرونا کنٹرول میں ہے مریضوں تعداد میں کمی واضح دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 429 مریض کرونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 

پاکستان میں کرونا وائرس کے اٹیک میں کمی ضرور واقعی ہوئی ہے لیکن ابھی پورا طرح یہ وائرس ختم نہیں ہوا۔ اس لیے احتیاطی تدابیر اپنائے رکھنا بہت ضروری ہے۔ تاکہ اس وائرس سے محفوظ رہا جا سکے۔ 

احتیاط کریں ، محفوظ رہیں