سی پیک منصوبہ کے متعلق بہت بڑی خوشخبری آگئی،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 01, 2016 | 08:58 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست پہنچ گیا،50 ٹرکوں پرمشتمل قافلے کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر نے استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان اور آرمی کے فورس کمانڈر برائے جی بی ثاقب ملک محمود کی جانب سے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا کہ 51 ارب کے سی پیک منصوبے میں سے اب تک 11 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان سے غربت کے خاتمے کا باعث بنے گا

،جس کی حفاظت ہر حال میں کی جائے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست اور گلگت،چلاس اور پھر بشام جائے گا۔