چین نے خیبر پی کے پر بھی ڈالروں کی برسات کردی،پرویز خٹک کا کانوں تک راضی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 07, 2017 | 09:50 صبح
نوشہرہ + پشاور(مانیٹرنگ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پی کے اور چین کے مابین تین معاہدوں پر جون سے پہلے دستخط ہو جائیں گے۔ بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے۔ نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔ کرپشن کے خلاف صوبے بھر میں تحریک شروع کی ہے۔ تین بڑ ے منصوبوں میں گللگت دیر چترال روڈ سترہ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں اور پانچ اضلاع کے درمیان فاسٹ ریلوئے ٹریک منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ علاوہ ازیں اور چینی صنعت کاروں کا ایک بڑا گروپ خیبرپی کے میں مختلف منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ سی پیک منصوبہ سے بھی خیبر پی کے کواس کا حق ملے گا۔ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت زبانی کلامی وعدوں پر یقین نہیں رکھتی۔مخالفین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اس لیے وہ ہمیشہ میڈیا میں ان رہنے کے لیے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف بے پرکیاں اڑاتے ہیں۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں پر من وعن عمل کرانے کے لیے ہماری بھر پور سرپرستی اور رہنمائی کررہے ہیں۔ مخصوص حکمران ٹولے نے ہمیشہ غریب عوام کااستحصال کیا سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سارے ریکارڈ توڑے تقرریوں اور تبادلوں پر قیمیں وصول کرتے رہے ۔ جب میں کرپشن نہیں کرتا اور نہ کمیشن لیتا ہوں تو کسی کو بھی یہ جرت نہیں ہوسکتی ہے کہ وہ پی ٹی ائی کی پالیسی کو چیلنج کرے۔ اور کرپشن اور کمیشن میں ملوث ہوں۔