پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ٹیسٹ میچ سیریز کا مایوس کن نتیجہ سامنے آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 29, 2016 | 06:15 صبح
ہیملٹن(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہملٹن ٹیسٹ میں 138 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہملٹن میں کھیلا گیا جس کے آخری دن 369 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور 138 رنز کے بڑے اسکور سے جیت میزبان ٹیم کے حصے میں آئی اور سیریز کا ٹائٹل بھی نیوزی لینڈ نے جیت لیا۔تیس سال کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت نے کا اعزاز حاصل کیا۔