سابق کپتان معین خان کی میڈیا سے گفتگو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 21:35 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان نے روایتی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں کبھی تسلسل نہیں رہا،لیکن اس کی وجہ اس کا جارح مزاج کھیل ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابل نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کہیں بھی جارح مزاج نظر نہیں آیا، جبکہ بولرز بھی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی ہوئی۔ساب

ق کپتان نے بیٹسمینوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بیٹسمینوں نے مثبت کرکٹ نہیں کھیلی جو ٹیم کی ناکامی کی ایک وجہ بنی۔